ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: منکال وئیدیا نے کانگریس کارکنان کو دی پارٹی کے منشور اورگیارنٹی کارڈ کو گھر گھر پہنچانےکےلئے منظم طریقے پر کام کرنے کی ہدایت

بھٹکل: منکال وئیدیا نے کانگریس کارکنان کو دی پارٹی کے منشور اورگیارنٹی کارڈ کو گھر گھر پہنچانےکےلئے منظم طریقے پر کام کرنے کی ہدایت

Mon, 13 Mar 2023 19:37:06    S.O. News Service

بھٹکل:13؍ مارچ (ایس اؤ نیوز )کانگریس پارٹی کی جانب سے بڑی امیدوں کو لےکر جاری کئے گئے  منشور کے مطابق  گرھ لکشمی ، گرھ جیوتی اور انّا بھاگیاکے گیارنٹی کارڈ کو بھٹکل بلاک کانگریس پارٹی کے دفتر میں سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے جاری کیا۔

13مارچ کو کانگریس دفتر میں منعقدہ تقریب میں کانگریس کے صدر اور حزب مخالف لیڈر کی طرف سے دی گئی ہدایات کا تذکرہ کرتےہوئے منکال وئیدیا نے کارکنان سے کہا کہ کانگریس پارٹی کا منشور اور گیارنٹی کارڈ حلقہ کے ہرگھر تک منظم طورپر پہنچاناہے۔ مقامی لیڈران کی نگرانی میں یہ کام لازمی طورپر انجام دیناہے۔ انہوں نےکہاکہ کانگریس پارٹی کی طرف سے بوتھ لیول کا کام شروع ہوچکاہے ابھی تک 150سے زائد بوتھ لیول پرکامیاب پروگرام ہوئے ہیں انہوں نے ہر جگہ پر بھاری حمایت حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےپارٹی کارکنان سے کہاکہ اس  ودھان سبھا انتخابات کے دوران جو بھی ایمانداری اور وفاداری سے کانگریس پارٹی کے لئے کام کریں گے انہی کو اگلے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں ٹکٹ دئیے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے بھی دباؤ یا کسی کے زیراثر سے ٹکٹ نہیں دی جائے گی۔ اسی طرح انہوں نے انتباہ دیا کہ پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات ہیں تو انہیں پارٹی کے اندر ہی حل کرلئے جائیں اگر کوئی پارٹی کےلئے پیچیدگی پیدا کرنے کی خاطر عوامی سطح پر بحث کرتے پائے جاتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس موقع پر  بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، ودھان سبھا حلقہ کے منتظم بھاسکر پٹگار، ضلع اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید، بھودیو شرما وغیرہ نے پارٹی کے استحکام کے متعلق اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈائس پر مہیلا کانگریس صدر نینا نائک، ضلع پنچایت سابق صدر جئے شری موگیر ودیگرموجود تھے۔ بلاک کانگریس جنرل سکریٹری سریش نائک نے نظامت کی، خازن دیوی داس آچاری نے مہمانوں کا استقبال کیا۔


Share: